Fawad Ch

شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، فواد چودھری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد حسین چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) می ڈال دیا گیا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ کابینہ کی منظوری اور قانونی ضابطے مکمل ہونے پر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی
مزید پڑھیں:  ایران سے سیلابی ریلہ پاکستان میں داخل، مکانات منہدم، 8 افراد جاں بحق

ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں انہوں نے تحریر کیا کہ اس ضمن میں متعلقہ ریکارڈ بھی اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے بھی قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔