Untitled 1 547

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

ویب ڈیسک (پشاور): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق عنی کے علاوہ صوبائی وزراء اور ممبران صوبائی اسمبلی کی شرکت، کابینہ اراکین عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنے دفاتر میں حاضری کو یقینی بنائیں،کابینہ اراکین ہفتے میں کم سے کم تین دن دفاتر میں بیٹھیں گے اور لوگوں کے مسائل حل کریں گے،دفاتر میں وزراء کی حاضری کو خود مانیٹر کروں گا،پی ٹی آئی کی حکومت مکمل شفافیت اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے،تمام کام شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر ہونگے، پی ٹی آئی عوامی خدمت اور تبدیلی کی جماعت ہے ،اگلے دو سالوں میں ہم نے زیادہ سے زیادہ ڈیلیور کرنا ہے،وقت کم ہے اور مقابلہ سخت ہے ، کابینہ اراکین کو غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،اس حکومت میں تمام کام سو فیصد شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر ہونگے،منتخب عوامی نمائندوں کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے.

مزید پڑھیں:  سیشن جج شاکر اللہ کی بازیابی، آئی جی پولیس سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کے معترف

کابینہ اراکین اور ایم پی ایز اسمبلی کے اجلاسوں میں سو فیصد حاضری یقینی بنائیں،اسمبلی اجلاس کے دوران کوئی وزیر یا ایم پی اے وزیر اعلی ہاوس نہیں آئے گا،وزراء اور ایم پی ایز صوبائی حکومت کے میگا منصوبوں اور اصلاحاتی اقدامات کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں،وزراء اور ایم پی ایز اپنے اپنے حلقوں میں ہسپتالوں، پٹوار خانوں اور دیگر عوامی خدمات کی جہگوں کے دورے کریں،ایم پی ایز کی کارکردگی کا بھی باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا،کابینہ میں کسی کی شمولیت یا اخراج کا انحصار اس کی کارکردگی پر ہوگا،نئے مالی سال کے لئے ترقیاتی منصوبوں کی تقسیم منصفانہ بنیادوں پر کی جائے گی،ترقیاتی منصوبوں میں عوامی مسائل اور حلقوں کی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے گا.

مزید پڑھیں:  مرغی کے گوشت میں 30 روپے فی کلو کے حساب سے کمی