taimoor

صوبے میں گزشتہ روز کورونا کیسز کی مثبت شرح 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ تیمور جھگڑا

ویب ڈیسک )پشاور( صوبائی وزیر صھت تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز کورونا کیسز کی مثبت شرح 4.2 ریکارڈ کی گئی۔مثبت کیسز کی شرح مارچ کے بعد کی کم ترین شرح ہے۔ گزشتہ روز 273 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 6 اموات ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حمایت پر ایران میں امریکی و برطانوی افراد سمیت کئی کمپنیوں پر پابندی

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کورونا تشخیصی ٹیسٹوں کی اوسط 8 ہزار یومیہ رہی۔ اس وقت فعال کورونا کیسز کی تعداد 5 ہزار 156 ہے۔ ہسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد 942 ہے۔گزشتہ روز مردان میں یومیہ مثبت شرح 15 فیصد، کوہاٹ میں 12 اور اورکزئی میں 10 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:  نگران حکومت میں گندم درآمد کرنے کی تحقیقات کا حکم