Peshawar High Court 3 4

تمام جامعات کو درپیش چیلنجز حل ہو رہے ہیں-کامران بنگش کا پشاور ہائیکورٹ میں بیان

ویب ڈیسک (پشاور) : جامعہ پشاور سے متعلق پشاور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی ، وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش پشاور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ، معاون خصوصی چیف جسٹس قیصر رشید بنچ کے سامنے پیش ہوئے ، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن داؤد خان، وائس چانسلر ڈاکٹر ادریس بھی معاون خصوصی کے ہمراہ پیش ہوئے ۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں لاپتہ پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں برآمد

عدالت عالیہ نے محکمہ اعلی تعلیم کو جامعہ پشاور اور وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر چیلنجز حل کرنے کی احکامات جاری کر دئیے ،اس موقعہ پر عدالت عالیہ کا کہنا تھا کہ تمام جامعات کو درپیش چیلنجز حل کرنے کے لیے متفقہ لائحہ عمل تیار کیا جائے اور محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا ایک ماہ کے اندر مفصل رپورٹ پیش کریں۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ، میٹرک امتحانات میں پرچہ آوٹ ہونا معمول بن گیا، اردو پیپر بھی لیک

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کا عدالت کو کہنا تھا کہ تمام جامعات کو درپیش چیلنجز حل ہو رہے ہیں ، صوبائی حکومت جامعات، اساتذہ اور طلبہ کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔