2185012 schoolmatricexam 1622574138 478 640x480 1

اختیاری مضامین کا امتحان: تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز نے تحفظات ظاہر کردیے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کی جانب سے صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لینے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

کراچی میں بین الصوبائی چیئرمینز تعلیمی بورڈز کا اجلاس ہوا جس میں تمام صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  چلاس، شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں جا گری،20افراد جاں بحق

چیئرمینز کا کہنا تھا کہ میٹرک میں 2 اختیاری مضامین پر طلبا کے نمبرز کی شرح کیسے طے کی جائے گی؟ اور عملی امتحانات کی بجائے صرف تھیوری پر نمبرز کیسے دیئےجائیں گے؟ اس فارمولے سےلائق طلبہ کو نقصان ہوگا۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ تمام صوبے اپنے بورڈز کے اجلاس میں فارمولا طے کریں۔

مزید پڑھیں:  کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، خیبرپختونخوا اپنی پائی پائی وصول کریگا، مزمل اسلم

خیال رہے کہ وزیر تعلیم شفقت محمودکی جانب سے اعلان کیاگیا ہے کہ رواں سال امتحانات لازمی ہوں گے جب کہ نویں اور دسویں کے صرف اختیاری مضامین کے پیپر لیے جائیں گے۔