mehmood khan cm kpk 600x300 1

عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی پاکستان کےلیےاعزاز کاباعث ہے،وزیراعلی محمود خان

ویب ڈیسک (پشاور)ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان نے اپنےپیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن انسانی زندگی کے لئے قدرتی ماحول کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا دن ہے۔

وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز کا باعث ہے،آج کا دن پاکستان کے لئے ایک تاریخی دن ہے۔عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی ماحولیات کے تحفظ کے لئے موجودہ حکومت اور وزیر اعظم عمران کی سنجیدہ کوششوں کا اعتراف ہے۔ قدرتی ماحول کے تحفظ اور جنگلات کے رقبے میں اضافے کے لئے پی ٹی آئی حکومت شروع دن سے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا شدید زخمی، تھقیقات شروع

انہوں نے مزید کہا کہ ماحول کے تحفظ کے لئے خیبر پختونخوا حکومت نے بلین ٹری منصوبہ کامیابی سے مکمل کیا ہے، بلین ٹری منصوبے کو عالمی سطح پر بے حد پذیرائی ملی،اب صوبائی حکومت قومی سطح پر ٹین بلین ٹری منصوبے کے تحت اپنے اہداف کے حصول کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہےموجودہ حکومت آنے والی نسلوں کو ایک صاف ستھرا ماحولیاتی نظام دینے کے لئے پرعزم ہیں،موسمی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی گئی