ویب ڈیسک (پشاور): خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہ اور مراعات پنجاب پولیس کے برابر کرنے کیلئے قردرداد، قرارداد پیپلز پارٹی کے ایم پی اے احمد کنڈی نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی، قرارداد کا متن کے مطابق خیبر پختونخوا کئی دہائیوں سے بیرونی اور اندرونی دہشت گردی کا شکار رہا، سیکیورٹی فورسز سمیت ہزاروں لوگوں نے جانوں کی قربانیاں دیں، امن کے قیام میں خیبر پختونخوا پولیس نے مثالی کردار ادا کیا ہے۔
متن میں مزید لکھا تھا کہ پولیس نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کرکے جام شہادت نوش کیا ہے۔ اسمبلی صوبائی حکومت سے کے پی پولیس کی تنخواہ اور مراعات پنجاب پولیس کے برابر کرنے کی سفارش کرتی ہے۔