Dir pic by Abdullah Madani 780x470 1

پشاور:بجلی اورگیس لوڈ شیڈنگ سے بیزارعوام سڑکوں پرنکل آئے

ویب ڈیسک(پشاور)بجلی و گیس کے ناروالوڈشیڈنگ کے خلاف علاقہ مکینوں کااحتجاج ،گلشن رحمان کالونی کے مکینوں نے کوہاٹ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردیا۔

مظاہرین نےپیسکو اور محکمہ سوئی گیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

مزید پڑھیں:  کالجوں کے داخلہ فیس میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مزمل اسلم

مظاہرین کے مطابق سرکاری کالونی ہونے کے باوجود گھنٹوں بجلی و گیس عائب رہتی ہے۔کوئی کنڈہ نہیں ریکوری بھی ہو رہی پھر بھی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بچوں،خواتین اور بزرگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔انہون نے کہا کہ قریبی علاقوں کی بجلی چوری کی سزا ہمیں دی جارہی ہےگلشن رحمان کالونی سے لودشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، پروفیسر ابراہیم خان