سنگھ ریا

سشانت سنگھ کی یاد میں ریا چکرورتی کا جذباتی پیغام

ویب ڈیسک (ممبئ) بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال مکمل ہوگیا۔

اس موقع پر سشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس پر طویل کیپشن درج ہے۔

ریا نے سشانت کے ہمراہ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک بھی لمحہ ایسا نہیں جب مجھے اس بات کا یقین ہوا ہو کہ تم اب یہاں نہیں ہو۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا

اداکارہ نے جذباتی انداز میں لکھا کہ لوگ کہتے ہیں وقت ہر چیز کا مرہم ہوتا ہے لیکن تم ہی میرا وقت اور میرا سب کچھ تھے، تم میرے گارڈین اینجل تھے اور میں جانتی ہوں تم چاند سے ٹیلی اسکوپ کی مدد سے مجھے دیکھ رہے ہو۔

سشانت کو یاد کرتے ہوئے ریا چکرورتی کا کہنا تھا کہ میں روز تمہارا انتظار کرتی ہوں کہ تم آؤ گے اور مجھے پِک کرو گے، میں تمہیں ہر جگہ ڈھونڈتی ہوں، مجھے معلوم ہے تم یہیں کہیں ہو۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف

اداکارہ نے رنج کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ تمہارے بغیر کوئی زندگی نہیں، تم زندگی کا مطلب اپنے ساتھ ہی لے گئے۔

کیپشن کے اختتام پر اداکارہ نے کہا کہ میں تمہیں بہت یاد کرتی ہوں سشانت۔