srk

میری نانی نےبچپن میں میرا نام عبدالرحمان رکھا تھا،کنگ خان

ویب ڈیسک (ممبئی)بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی نانی نے بچپن میں اداکار کا نام عبدالرحمان رکھا تھا۔

اداکار سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ عبدالرحمان نامی کسی انسان کو جانتے ہیں؟ اس پر شاہ رخ خان نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میں اس نام کے کسی شخص کو نہیں جانتا لیکن میری نانی نے بچپن میں میرا نام عبدالرحمان رکھا تھا۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا

دوران انٹرویو شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میرا یہ نام کہیں رجسٹرڈ نہیں ہوا تھا لیکن نانی چاہتی تھیں میرا نام یہ ہی رہے جو مجھے کافی عجیب لگا تھا۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا

بالی وڈ سپر اسٹار نے مزید بتایا کہ والد نے شاہ رخ نام رکھا تھا جو میری پہچان بنا۔میری نانی نےبچپن میں میرا نام عبدالرحمان رکھا تھا،کنگ خان