839850 9385033 Noor Hassan vaccine updates

اداکارنورحسن نےکوروناکی ویکسین کی دوسری ڈوزلگوالی

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستانی اداکار نورحسن نےعالمی وباء کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی۔

تفصیلات کے مطابق اداکار نور حسن نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر ویکسین لگواتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی ہے۔

شیئر کی گئی تصویر نور حسن نے مزاحیہ انداز میں ماسک پہننے کے فوائد بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ ماسک پہننے کے فوائد میں سے ایک یہ بھی ہے کہ جب آپ کو ڈر لگ رہا ہو تو لوگ آپ کو دیکھ نہیں سکتے۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف
مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف

کورونا ویکسینیشن کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اداکار نے آرٹس کاؤنسل آف پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ اداکا ر نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز گزشتہ ماہ 25 مئی کو لگوائی تھی۔