umrah

25 جولائی سے عمرے کی اجازت دے دی جائے گی

ویب ڈیسک (مکہ المکرمہ)سعودی نائب وزیر حج نے کہا ہے کہ حج کے بعد 25 جولائی سے عمرے کی اجازت دے دی جائے گی۔

نائب وزیر حج کا کہنا تھا کہ یومیہ 20 ہزار عمرہ زائرین کو اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  خلا میں ایٹمی ہتھیار رکھنے سےمتلق قرارداد روس نے ویٹو کر دی

انہوں نے مزید کہا کہ عمرہ زائرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب سعودی عرب میں نماز کے اوقات میں بھی دکانیں اور کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔ سعودی ایوان صنعت و تجارت کا کہنا ہے کہ کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرتے ہوئے شہریوں کو انتظار سے بچانے کے لیے دکانیں کھلی رکھیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی جامعات میں مظاہروں نے نیتن یاہو کے ہوش اڑا دیئے