swat petrol

سوات: پٹرول نایاب، سیاحوں کومشکلات کا سامنا

ویب ڈیسک(سوات) سوات میں سیاحتی سیزن شروع ،لاکھوں سیاح مختلف سیاحتی علاقوں میں پہنچ گئے۔ سیزن شروع ہوتے ہی پٹرول نایاب ،گاڑی مالکان کبھی ایک پٹرول پمپ اور کبھی دوسرے پٹرول پمپ کا چکر لگانے لگے، سیاحوں سمیت شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ضلع سوات کے نوے فیصد پٹرول پمپوں میں پٹرول نایاب ہوگیا ہے، ضلع بھر میں پٹرول نہ ہونے کی وجہ سے سیاحوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے، اور سیاحوں کی گاڑیاں جگہ جگہ بند پڑی ہیں۔

مزید پڑھیں:  چکدرہ دیر ڈیڑھ سو کلومیٹر مین شاہراہ ٹھوٹ پھوٹ کا شکار، عوام کو مشکلات

جبکہ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں عام شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کالام، بحرین، مدین اور دیگر علاقوں میں پیٹرول ختم ہوگیا جس کے باعث سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،انہوں کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی بنیادوں پر پیٹرول کی سپلائی کی جائیں۔

مزید پڑھیں:  چترال کے پہاڑوں میں پھنسا سوئس سیاح ریسکیو کر لیا گیا

پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہےکہ زیادہ رش اور پیٹرول کی سپلائی کم ہونے کی وجہ پیٹرول کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔