ElectionCommissionof Pakistan

دفتر الیکشن کمشنرخیبر پختونخوا میں کینٹ بورڈز انتخابات کاغذات نامزدگی جمع کرانیکا سلسلہ شروع

ویب ڈیسک (پشاور ): دفتر الیکشن کمشنرخیبر پختونخوا میں کینٹ بورڈز انتخابات کاغذات نامزدگی جمع کرانیکا سلسلہ آج سے شروع ہوگا۔ کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات میں حصہ لینے کے لئے آج سے کاغذات نامزدگی جمع کرانیکا سلسلہ شروع ہوگا ۔ 12ستمبر 2021کو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں کنٹونمٹس بورڈز میں جنرل نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانیکا سلسلہ آج سے شروع ہوگا جو کہ 29جولاء تک جاری رہیگا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان انتخابات کے انعقاد کے لئے خیبر پختونخوا میں 11 کنٹونمنٹ بورڈز کے چیف ایگزیکٹو افسران کو بطور ریٹرننگ افسران مقرر کیا ہے۔ جس کی دو روزہ تربیت بھی مکمل ہوگئی ہے۔انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 26جولائی تا 29جولائی 2021جمع کئے جائینگے۔ 30جولائی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالے امیدواروں کے نام شائع کئے جائینگے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، کوالٹی میں فرق پر بخار اور درد کی دوا پر پابندی عائد

31جولائی سے 3اگست تک ان کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائیگی، کاغذات منظور ہونے اور مستد ہونے کے خلاف اپیلیں 4اگست سے 7اگست تک داخل کئے جاسکیں گے، جن پر فیصلہ 10اگست تک کیا جائیگا، درست قرار پائے گئے امیدواروں کے نام 11اگست کو شائع کئے جائینگے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، رمضان المبارک میں ہر گزرتے دن کیساتھ مہنگائی میں اضافہ، عوام خوار

12اگست تک امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے، 13اگست کو امیدواروں کی فہرست جاری اور انہیں نشانات الاٹ کئے جائینگے۔ 12ستمبر کو پولنگ ہوگی اور 17ستمبر کو ریٹرننگ افسران حتمی نتائج کا اعلان کریں گے۔