firing in kohat

کوہاٹ:مستورات کے تنازعہ پر فائرنگ،3افرادجاں بحق 6 زخمی

ویب ڈیسک (کوہاٹ) کوہاٹ گمبٹ کے علاقہ جبڑ میں مستورات کے تنازع پر دو فریقین کے مابین فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں:  عالمی آزادی صحافت کا ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ہیں،نعشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشت گرد اسرائیل کی کارروائیاں جاری، مزید 28 فلسطینی شہید

مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کے درمیان دوہفتے قبل مستورات کے معاملے پر تنازعہ اٹھا تھا ،تاحال واقعے کی ایف آئی درج نہ ہو سکی۔