death

بڈھ بیر میں 2 ادھیڑ عمر افراد قتل

ویب ڈیسک (پشاور):تھانہ بڈھ بیر کی حدود شیخ محمدی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق خوشدل خان ولد مسلم اور عزیز ولد الیاس کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا دونوں مقتولین کی عمریں بالترتیب 56 اور58 سال تھیں۔ نعشوں کو پولیس کی نگرانی میں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پشاور کے ایم سی منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق دونوں افراد کا تعلق سلیمان خیل کے علاقے سے بتا یا جاتا ہے.

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کیخلاف جنگ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت لڑینگے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف