پولیو

ہری پور میں خواتین پولیو اہلکاروں پر تشدد ،ملزم بالیاں چھین کر فرار

ویب ڈیسک :ہری پورکے تھانہ سٹی کی حدود نورکالونی میں پولیو ویکسیشن کرنے والی خواتین پرموٹرسائیکل سوار نوجوانوں کا تشدد،ایک خاتون کے کانوں سے بالیاں اتارکرلے گئے۔ٹی آئی پی چوکی میںایف آئی آردرج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  2050تک خیبر پختونخوا کی آبادی 78ملین تک بڑھ جانے کا امکان

یہ بھِی پڑھیں:کورونا وائر س کی شدت میں کمی ،مزید 40اموات

ذرائع کے مطابق خواتین ورکرز کے ساتھ دوران ڈیوٹی لوٹ مارکا واقعہ پیش آیا ہے۔دونوں خواتین ہری پور کے علاقہ نورکالونی میں پولیو ڈیوٹی سرانجام دے رہیں تھیں۔نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان کا پیچھا کیااور ایک خاتون کو زدکوب کرتے ہوئے اس سے بالیاں اور انگوٹھی چھین کرفرار ہو گئے ۔

مزید پڑھیں:  سوات، بارات میں دو گاڑیوں کو حادثہ، 10 سے زائد افراد زخمی

شہنار بی بی کو زخمی حالت میں مقامی لوگوں نے ہسپتال پہنچایا۔پولیوورکرخواتین کے ساتھ کوئی سکیورٹی اہلکارنہیں تھا۔