muncipal election

تین دن میں بلدیاتی انتخابات کاپلان طلب

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخواحکومت نےبلدیاتی انتخابات کاپہلامرحلہ نومبر میں کرانے پرکام شروع کردیاہےجبکہ الیکشن کمیشن نےصوبائی حکومت سے تین روز کےاندراندربلدیاتی انتخابات کی تمام منصوبہ بندی طلب کرلی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات کےانعقاد سےمتعلق کیس کی سماعت کی گئی کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت تین رکنی بنچ نےکی۔

مزید پڑھیں:  سیاحت پہلی ترجیح، ایکو ٹوارزم کے فروغ کیلئَے پلان تیار کیا جائے، علی امین گنڈاپور

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سےمحکمہ بلدیات کے افسران اورایڈوکیٹ جنرل پیش ہوئے۔

صوبائی حکومت کیجانب سےبتایاگیاکہ صوبہ میں سکیورٹی صورتحال ابھی واضح نہیں ہےحکومت نےالیکشن کمیشن کو مارچ کی تاریخ دی جومنظورنہیں ہوئی۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نےکہاکہ بلدیاتی انتخابات کےجلد انعقاد کامعاملہ دوبارہ صوبائی کابینہ کے سامنےرکھاگیا ہے۔ صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کاپہلامرحلہ نومبرمیں کرانےکا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، پروفیسر ابراہیم خان

اس موقع پرچیف الیکشن کمشنرنےکہا کہ الیکشن کمیشن تمام صوبوں کوسن کر بلدیاتی انتخابات کےحوالہ سےحکم نامہ جاری کرے گا،تین دن میں صوبائی کابینہ سےمشاورت کےبعد بلدیاتی انتخابات کاپلان فراہم کریں صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کےفیصلہ کیطرف دیکھنےکی بجائےبلدیاتی انتخابات کی تیاری کرے ۔

الیکشن کمیشن نےخیبرپختونخواحکومت سےمرحلہ واربلدیاتی انتخابات کاپلان طلب کرتےہوئےسماعت ملتوی کردی۔