بہن قتل

نوشہرمیں غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

ویب ڈیسک :نوشہرہ کے علاقے خویشگی پایان میں بھائی نے بہن کو گھر کے اندر ہی غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگیا ۔ نوشہرہ کلاں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور میں یہ خیمہ بستیاں کن کی ہیں؟

نبی گل ولد تازہ گل سکنہ خویشگی پایان نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی مسما فوزیہ کی شادی 18سال قبل امجد علی سکنہ خویشگی پایان کے ساتھ ہوئی تھی اور اس کے چار بچے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مردان، پیر خانے میں آتشزدگی سے 5افراد جھلس کر جاں بحق

پانچ ماہ قبل فوزیہ فواد ولد مہراب گل کے ساتھ بھاگ گئی جس پر فوزیہ کو جرگہ کے ذریعہ گھر لایا گیا تاہم اس پر میرے بچے ناراض تھے۔مدعی کے مطابق بدھ کے روز اس کے بیٹے شاہ حسین نے پستول سے اپنی بہن کو سب کے سامنے گولی مار کر قتل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  افغان سفارتکار سے ملاقات علی امین کی کھلی بغاوت ہے، عظمیٰ بخاری