medona

میڈونا نے کرونا وائرس ویکسین کی تیاری کے لئے 10 لاکھ ڈالر عطیہ کر دئیے

ویب ڈسک: امریکہ کی معروف گلوکارہ میڈونا نے کرونا وائرس ویکسین کی تیاری کے لئے 10 لاکھ ڈالر عطیہ کر دئیے

ذرائع کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بل گیٹس نے منصوبہ ظاہر کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس ویکسین کی تیاری کے لئے 7 مختلف ریسرچ لیب کو فنڈ فراہم کریں گے۔ ان کی مدد اور اس کار خیر میں اپنی شراکت کے لئے میڈونا نے بھی 1 ملین ڈالر عطیہ کئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  'عائشہ جہانزیب کیس' ڈاکٹر عمر عادل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ذرائع کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گلوکارہ نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ہم انفرادی اور عالمی سطح پر ہنگامی صورت حال کے شکار ہیں، میں اس بات کو قبول کرتی ہوں کہ مجھے موجودہ ماحول کے تحت اپنی طرز زندگی کو تبدیل کرنے میں وقت لگا ہے۔

امریکی گلوکارہ نے یہ بھی کہا ہے کہ میں کرونا وائرس سے لڑنے کے لئے اس بل گیٹس فاؤنڈیشن میں شرکت کر رہی ہوں جس نے طبی مراکز کو مدد فراہم کرکے کورونا وائرس ویکسین کی تیاری کا بیڑا اٹھایا ہے۔

مزید پڑھیں:  کامیڈی ہارر'استری 2' نے زیادہ کمائی میں 'جوان' کو بھی پچھے چھوڑ دیا

یاد رہے کہ بل گیٹس کرونا وائرس کے خلاف تیار کی جانے والی 7 بہترین ویکسینز کے لئے فیکٹریوں کی تعمیر پر اربوں ڈالرز خرچ کریں گے۔ یہ امداد کرونا وائرس کے خلاف تیار کی جانے والی 7 بہترین ویکسینز کے لئے فیکٹریوں کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی۔