شلپا اور راج کندرا

شلپا اور راج کندرا کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج

ویب ڈسیک: فحش فلموں کے واقعے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر بزنس مین راج کندرا ایک اور مشکل میں پھنس گئے۔ میڈیا کے مطابق ایک بزنس مین نے راج کندرا اور شلپا شیٹھی کے خلاف دھوکادہی اور جعلسازی کی شکایت درج کروائی ہے اور دونوں سے ایک کروڑ 51 لاکھ تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکار زوہاب خان نے ٹک ٹاکر وانیہ ندیم سے نکاح کرلیا

یہ کیس شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا کی جانب سے شروع کیے گئے فٹنس انٹرپرائز سے منسلک ہے۔ رپورٹس کے مطابق شلپا اور راج نے اس منصوبے کے لیے ملک بھر کے سرمایہ کاروں سے پیسے لیے۔ شکایت کنندہ نے جوڑے پر یہ الزام بھی لگایا ہے کہ جب اس نے ان دونوں سے اپنے ایک کروڑ 51 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تو شلپا اور راج نے اسے دھمکیاں دیں۔

مزید پڑھیں:  بھارت گئی تو لگا شاہ رخ خان بانہیں پھیلا کر استقبال کریں گے، امر خان

واضح رہے کہ رواں برس 19 جولائی کو راج کندرا کو فحش مواد تیار کرنے اور اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے بعد 20 ستمبر کو ممبئی ہائی کورٹ نے ان کی 50 ہزار روپے کی زر ضمانت کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔