مرغیوں کی موت

میوزک سے مرغیوں کی موت کا مقدمہ دولہے کے خلاف درج

ویب ڈیسک :موسیقی، آتش بازی، رقص اور چمکدار جیکٹس میں مارچ کرنے والے بینڈ کے ساتھ روایتی ہندوستانی شادی کے جلوس کو 63 مرغیوں کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

رنجیت کمار پریڈا کے مطابق بینڈ میوزک پارٹی آدھی رات سے کچھ دیر پہلے مشرقی ریاست اڑیسہ میں ان کے پولٹری فارم سے گزرتے ہوئے ‘کان پھاڑنے والا شور’ کررہی تھی۔ ‘میں نے بینڈ آپریٹرز سے کہا کہ وہ والیوم کم کریں کیونکہ میوزک بہت زیادہ شور اور مرغیوں کو خوفزدہ کر رہا ہے. لیکن انہوں نے نہیں سنا اور دولہے کے دوستوں نے مجھے ڈانٹ دیا۔اگلے دن اس کے فارم میں 63 مرغیاں مردہ پائی گئیں. اور ایک ڈاکٹر نے پریڈا کو بتایا کہ مرغیوں کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے جس کے بعد اس نے شادی کے منتظمین سے معاوضہ طلب کر لیا. تاہم ان کی جانب سے معاوضہ دینے سے انکار کے بعد اس نے پولیس میں شکایت درج کرادی۔

مزید پڑھیں:  عالمی سطح پر غزہ میں دریافت اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ