پشاور دن میں 6 وارداتیں گاڑیاں چوری

پشاور: ایک دن میں 6 وارداتیں، لاکھوں کا سامان، 4 گاڑیاں چوری

پشاور میں چوری اور رہزنی کی 6 وارداتوں کے دوران لاکھوں کا سامان اور 4 گاڑیاں چوری کرلی گئیں۔

حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع سولر فیکٹری کے عدنان نے تھانہ حیات آباد میں رپورٹ درج کرائی کہ گزشتہ دنوں ان کی فیکٹری بند تھی اس دوران نامعلوم چوروں نے ان کی فیکٹری کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے سولر اور دیگر سامان چوری کرلیا۔ ادھر احسان اللہ سکنہ سوڑیزئی بالا حیات آباد فیزٹو میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے آیا تھا جہاں اس نے اپنی موٹرکار گھر کے سامنے کھڑی کی اوراندر چلا گیا واپس آیا تو گاڑی چورری ہوچکی تھی۔ تھانہ خزانہ کی حدود میں نادرن بائی پاس پر رہزنوں نے سید جلال الدین سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اور نقدی چھین لی۔

مزید پڑھیں:  کالجوں کے داخلہ فیس میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مزمل اسلم

یہ بھی پڑھیں:سال 2021 پشاورمیں 22 ہزار پانچ سو سے زائد مجرم گرفتار

دوسری جانب ہمایون اختر ولد فخر الدین سکنہ ٹائون نے رپورٹ کرائی کہ گزشتہ دنوں اس نے اسلام آباد میں نئے ماڈل کی ایکوا گاڑی خریدی اور پشاور ٹائون آیا جہاں سے اس کی گاڑی چوری ہوگئی۔ مدعی کے مطابق شاہد نے اسے ایک ریموٹ دیا تھا اور ایک اپنے پاس رکھا تھا ،اس نے اسی ریموٹ کے ذریعے گاڑی چوری کی۔ پشتہ خرہ میں بلڈنگ سٹاک میٹریل کے مالک محمد ایاز نے آلٹو کار مسجد کے سامنے کھڑی کی اور نماز پڑھنے کیلئے چلا گیا

مزید پڑھیں:  مردان، بونیر روڈ گملہ گٹ کے قریب لاوارث تشدد زدہ لاش برآمد

یہ بھی پڑھیں:صوابی: بہو کو پھندا دیکر قتل کرنیوالا سسر گرفتار

واپس آیا تو موٹرکار چوری ہو چکی تھی، مچنی گیٹ کی حدود سبز علی ٹائون میں چوروں نے شاہد حسین کو موٹرکار سے محروم کردیا۔

تبصرے بند ہیں