شیخ رشید

جڑواں شہر بند کیے، پختونخوا پردھیان نہیں گیا، شیخ رشید

وزیر داخلہ نے اعتراف کیا ہے کہ کے پی کا راستہ بند کر کے وہاں سے سیاحوں کی مری آمد روک دیتے تو شاید سانحہ رونما نہ ہوتا،نصیحت ہوگئی آئندہ راستے پہلے بند کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:موسم کی خرابی کے باعث فضائی اور ٹرین سروس تعطل کا شکار

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات وارننگ جاری کرنے اور مری کا رخ نہ کرنے کی تلقین کے باوجود سیاحوں نے مری کی جانب اپنا سفر جاری رکھا۔ صبح 3 بجے سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری جانے سے روکنے پر پولیس کے ساتھ جھگڑا کیا۔ سیاحوں کی بڑی تعداد کی جانب سے پولیس کیلئے مشکلات پیدا کرنے پر مجبوری میں رینجرز کو طلب کرنا پڑا،پولیس کا مورال ڈا ئون ہے لوگ قانون کو اہمیت نہیں دیتے۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اندازہ نہیں تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں عوام مری کا رخ کریں گے، لوگوں نے گاڑیوں میں ہیٹر جلائے جس کی وجہ سے اموات ہوئیں۔ ہم نے کل ہی کہا تھا کہ بہت زیادہ رش ہے مری نہ آئیں، لیکن کسی نے نہیں سنی۔

مزید پڑھیں:  آڈیو لیکس کیس، بنچ پر اعتراض واپس لینے کی آئی بی کی درخواست خارج