ماش کی دال قیمہ بنانے ترکیب

ماش کی دال اور قیمہ بنانے کی ترکیب

اجزا

  1. گائے کا قیمہ 1/2 کلو
  2. ماش کی دال(اُبلی ہوئی)2 پیالی
  3. پسا ہوا لہسن ادرک ایک کھانے کا چمچہ
  4. ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچہ
  5. تیز پتا ایک عدد
  6. ٹماٹر(اُبلے اور کٹے ہوئے)3 عدد
  7. پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ
  8. پسی ہوئی ہلدی 1/2 چائے کا چمچہ
  9. ادرک(باریک کٹے ہوئے)2 کھانے کے چمچے
  10. پیاز(باریک کٹی ہوئی)2 عدد
  11. قصوری میتھی ایک چائے کا چمچہ
  12. ہری مرچیں(موٹی کٹی ہوئی)4 عدد
  13. پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
  14. نمک حسب ذائقہ
  15. گھی 3/4 پیالی
  16. ہرا دھنیا ہری مرچ ادرک سجانے کے لئے
مزید پڑھیں:  بالو شاہی بنانے کی آسان ترکیب اجزاء کے ساتھ

ترکیب

  • سب سے پہلے دیگچی میں گھی پگھلا کر پیاز سنہری کریں
  • اس میں قیمہ ،لہسن،ادرک،ٹماٹر،ہری مرچیں،ہلدی،ثابت گرم مصالحہ اور تیز پتا ڈال کراچھی طرح بھونیں
  • پھر دال، میتھی،لال مرچ، گرم مصالحہ ادرک اور نمک ملا کر دَم پر رکھ دیں
  • ذائقہ دارماش کی دال قیمہ فرائی ڈش میں نکالیں اسے ہرا دھنیا ہری مرچیں اور ادرک سےسجا کر پیش کریں۔
مزید پڑھیں:  بالو شاہی بنانے کی آسان ترکیب اجزاء کے ساتھ