عروج آفتاب کوچیلا میں گانے

عروج آفتاب ‘کوچیلا’ میں گانے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ

گلوکارہ عروج آفتاب امریکی میوزک اور آرٹس فیسٹیول کوچیلا میں گانے والی پہلی پاکستانی فنکارہ ہونے جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی میوزک اور آرٹس فیسٹیول کوچیلا دنیا کے مقبول ترین میوزک فیسٹیولز میں سے ایک ہے۔ یہ فیسٹیول 15 اپریل کو کیلیفورنیا میں شروع ہوگا۔ بیلی ایلش، کنیے ویسٹ اور ہیری اسٹائلز جیسے معروف گلوکار 2022 میں ہونے والے اس فیسٹیول میں پرفارم کرنے والے فنکاروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

یہ بھی پڑھیں: آئمہ بیگ اور عاطف اسلم پی ایس ایل 7 کا ترانہ گائیں گے

یہ بھی پڑھیں: روبینہ اشرف کی بیٹی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

اسی فہرست میں پہلی بار ایک پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب بھی شامل ہوئی ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور اپنے جوش کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

معروف اداکارہ ماہرہ خان، میشا شفیع اور فیصل کپاڈیہ سمیت کئی ستاروں نے عروج آفتاب کو کوچیلا میں گانے کے لیے نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ عروج آفتاب گریمی ایوارڈز میں بہترین نئے آرٹسٹ کے لیے بھی نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں۔ گریمی ایوارڈز کی تقریب 31 جنوری 2022 کو ہونے والی ہے۔