ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ ویزا اپیل

آسٹریلوی عدالت: ٹینس سٹار کی ویزہ بحالی اپیل مسترد

آسٹریلیا کی فیڈرل کورٹ نے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی ویزا اپیل مقدمے مسترد کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی آسٹریلیا سے بے دخلی کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ فیڈرل کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں فل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کے ویزا کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا اور فیـصلہ کسی بھی وقت ویب سائٹ پر جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹینس اسٹار نواک جوکووچ پھر گرفتار

عدالت نے فیصلے پر غور کرنے کے لیے سماعت ملتوی کر دی اور تحریری فیصلہ کسی بھی وقت جاری کرنے یا کل دوبارہ سماعت کرنے پر غور کیا۔ اس سے قبل فیصلہ آنے تک نواک جوکووچ کو آسٹریلین اوپن میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی جو کل ہونا تھا تاہم آسٹریلوی عدالت نے نواک جوکووچ کے ویزا منسوخی فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ آسٹریلین میڈیا رپورٹس کے مطابق اپیل مسترد ہونے پرجوکووچ کو آسٹریلیا سے ملک بدر کر دیا جائے گا اور وہ آسٹریلین اوپن میں حصہ بھی نہیں لے سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

یاد رہے 9 بار آسٹریلین اوپن چیمپئن شپ جیتنے والے نواک جوکووچ کا ویزا 6 جنوری کو منسوخ کیا گیا تھا، جس کے خلاف بعد انہوں نے اپیل دائر کی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے ویزا منسوخی کے خلاف عدالت میں مقدمہ جیتا تھا تاہم امیگریشن وزیر کے مطابق ویزا منسوخ کرنا عوامی مفاد میں تھا۔ ویزا منسوخی پر آسٹریلین وزیر صحت گریک ہنٹ کا کہنا تھا کہ ویزا منسوخ ہونے پر ملک چھوڑنا ہوگا۔ سربین ٹینس اسٹار، آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لئے میلبرن پہنچے تو ائیر پورٹ حکام نے انہیں ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزا کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار