ویب ڈیسک :عالمی بنک اور آئی ایم ایف کے مشترکہ سالانہ اجلاس آج سے واشنگٹن میں شروع ہونگے .کورونا وائرس کے نمٹنے کیلئے سماجی دوری کی پالیسی کی وجہ سے ویڈیو لنک اجلاس ہوں گے. مشترکہ سالانہ اجلاس چودہ تا سترہ اپریل تک جاری رہیں گے .اجلاس کے آغاز پر ورلڈ اکنامک آوٹ لک جاری کیا جائے گا.اجلاسوں میں عالمی دنیا کو درپیش معاشی چیلنجز بالخصوص کورونا سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا.اجلاسوں میں کئی اہم عالمی معاشی صورتحال کے حوالے سے فیصلوں کی منظوری بھی دی جائے گی .اجلاس میں پاکستان کیلئے 1.4 ارب ڈالر اضافی قرض کی منظوری کا امکان اضافی فنڈز ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کی مد میں دیئے جائیں گے .پاکستان نے کورونا کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے اضافہ فنڈز کی درخواست دی تھی .آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد پاکستان کو پنتالیس کروڑ ڈالر کی تیسری قسط بھی ملے گی.
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments