بابر اعظم ون ڈے رینکنگ

کپتان بابر اعظم آئی سی سی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر برقرار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ون ڈے بلے بازوں کی رینکنگ میں بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے بدھ کے روز ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستانی کپتان و بلے باز بابر اعظم پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و بلے باز ویرات کوہلی دوسرے جبکہ روہت شرما تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس 5 گھنٹوں میں فروخت

یہ بھی پڑھیں: 24سال بعد آسٹریلیا کا دورہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

ان کے علاوہ پہلے 10 کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک تیسرے اور وین ڈر ڈوسن آٹھویں نمبر پر ہیں۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں میں ایرن فینچ پانچویں اور ڈیوڈ وارنر ساتویں نمبر پر ہیں۔ آئی سی سی کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جونی بیرسٹو چھٹے اور جوئے روٹ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

کپتان بابر اعظم کے علاوہ پاکستان کی جانب سے فخر زمان بھی پہلے دس کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ فخر زمان پوائنٹس ٹیبل پر انگلش کرکٹر جوئے روٹ سے ایک پوائنٹ سے آگے ہیں اور نویں نمبر پر ہیں۔