پی ایس ایل آج کا میچ

پی ایس ایل 7، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

پی ایس ایل سیزن 7 کے مقابلے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہیں جس میں آج کا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔

پال اسٹرلنگ کی جگہ انگلش آل راؤنڈر لیام ڈؤسن نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کر لیا ہے اور انہیں گلیڈی ایٹرز کے خلاف نمائندگی ملنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 7: لاہور قلندرز کی ہوم گراؤنڈ پر فتح، ملتان سلطانز کو پہلی شکست

خیال رہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چار پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے کیونکہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کے جاری ساتویں ایڈیشن میں کھیلے گئے پانچ میں سے دو میچ جیتے ہیں۔ پی ایس ایل میں اب تک کھیلے گئے میچز میں ملتان سلطانز سات میں 6 میچز جیتنے کے بعد 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، لاہور قلندرز نے 4 ، پشاور زلمی 2 اور کراچی کنگز نے ایونٹ کوئی میچ نہیں جیتا ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان