بیلاروس روس کا ساتھ

بیلاروس کا جنگ میں یوکرین کے خلاف روس کا ساتھ دینے کا فیصلہ

یوکرین روس کشیدگی کے پیش نظر بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے جنگ میں روس کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے جمعرات کے روز اپنے بیان میں کہا کہ ضرورت پڑنے پر سابق سوویت ملک کے فوجی یوکرین کے خلاف روس کے فوجی آپریشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ورلڈ بینک ،نپٹرولیم مصنوعات مزید مہنگا ہونے کا خدشہ

یہ بھی پڑھیں: روس نے یوکرین کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر قبضہ کر لیا

واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد دارالحکومت کیف سمیت یوکرین کے مختلف علاقوں میں حملے کیے گئے ہیں، جبکہ یوکرین میں مارشل لاء نافذ کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  چین اور امریکہ کو حریف نہیں شراکت دار ہونا چاہئے، شی جنپنگ

یوکرین نے روس کے 5 طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب روس نے یوکرین کے انتونوف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایم آئی 8 ہیلی کاپٹرز کیساتھ قبضہ کر لیا ہے، اس بات کی تصدیق خود یوکرینی حکام نے بھی کی ہے۔