روس نے سلامتی کونسل قرارداد مسترد

روس نے سلامتی کونسل کی مذمتی قرارداد کو مسترد کردیا

یوکرین پر حملے سے متعلق سلامتی کونسل کی مذمتی قرارداد کو روس نے مسترد کر دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل میں یوکرین پر حملے سے متعلق مذمتی قرار داد کی ووٹنگ ہوئی جسے روس نے ویٹو کر دیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سلامتی کونسل میں یوکرین پر حملے سے متعلق مذمتی قرار داد کی ووٹنگ میں چین نے حصہ نہیں لیا، جبکہ متحدہ عرب امارات اور بھارت نے بھی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: روس اتوار تک کیف پر قبضہ کرکے یوکرین کی حکومت ختم کر دے گا: امریکا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ روسی فوجیوں کو واپس جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمت نہیں ہارنی چاہیے اور امن کو ایک اور موقع دینا چاہیے۔

دوسری جانب یورپی یونین اور امریکا کے بعد برطانیہ اور کینیڈا نے بھی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور وزیر خارجہ پر پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید دیکھیں :   امریکی ایوان نمائندگان میں یوم پاکستان منانے کی تاریخی قراردادپیش