بابر اعظم بال کٹواتے ہوئے ویڈیو

ہم کھلاڑی دوران میچ ایک دوسرے کے بال بھی کاٹ لیتے ہیں،بابراعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بال کٹواتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔سوشل میڈیا پر بابراعظم کی ہیئر کٹ لیتے ہوئے ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں بابر کو قومی ٹیم میں شامل ہیئر اسٹائلسٹ پر بات کرتے بھی دیکھا گیا۔بابر کے ہیئر اسٹائلسٹ کا کہنا تھا کہ بابر چونکہ گڈ لکنگ ہیں لہذا ان پر زیادہ کام نہیں کرنا پڑتا،

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی

ان پر ہلکا پھلکا ہی کام کرنا پڑتا ہے۔دوسری جانب ویڈیو میں بابر کا کہنا تھا کہ ہم کھلاڑی دوران میچ ایک دوسرے کے بال بھی کاٹ لیتے ہیں۔بابراعظم نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران بھی ہم کھلاڑی ایک دوسرے کے بال کاٹتے رہے اور سب سے زیادہ بال فاسٹ بولر حسنین نے کاٹے، سب کھلاڑیوں کے وہی بال کاٹتا ہے اور حسنین بہت اچھی بالوں کی کٹنگ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار