منحرف اراکین کی سیاسی مشکلات میں اضافہ،تحریک انصاف کا فلور کراسنگ کا ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ

لاہور : منحرف اراکین کی سیاسی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ،تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں 20 منحرف ارکان کے خلاف فلور کراسنگ کا ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق ریفرنس پی ٹی آئی کے چیف وہپ عباس علی شاہ آج اسپیکر کے حوالے کریں گے، اسپیکرپنجاب اسمبلی ریفرنس کو منظور کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک ماہ کے اندرریفرنس کافیصلہ کرنے کا پابند ہے۔ریفرنس میں علیم خان، اسد کھوکھر، نعمان لنگڑیال ، اعجاز عالم، اجمل چیمہ، سعید اکبر نوانی، فیصل جبوانہ، زوار وڑائچ ، سلمان نعیم شیخ سمیت کئی ارکان شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ آزادارکان چوہدری نثار، احمدعلی اولکھ، جگنومحسن ، راجہ صغیر،قاسم لنگاہ،بلال اصغروڑائچ پر 63 اے لاگو نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ