اکلوتے بھائی کی موت پرباپ صدمے سے چل بسا

9بہنوں کے اکلوتے بھائی کی موت پرباپ صدمے سے چل بسا

تالاش( نمائندہ مشرق) تالاش میں نو بہنوں کا اکلوتا جوانسال بھائی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا۔ اکلوتے بیٹے کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے والد بھی چل بسا۔ تالاش کے گاں شاڑی بغل سے تعلق رکھنے والا نو بہنوں کا اکلوتا نوجوان بھائی ذیشان موٹر سائیکل چلاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوکر دم توڑ گیاتھا ۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، شیر افضل مروت

اکلوتے بیٹے کی اچانک موت کی خبر سن کر باپ واحد گل کو دل کا دورہ پڑا اور وہ بھی دم توڑ گیا۔ باپ بیٹے کی موت سے گھر میں قیامت برپا ہو گئی ۔ ایک ہی گھر سے باپ بیٹے کے جنازے اٹھنے پر کہرام مچ گیا۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ، میٹرک امتحانات میں پرچہ آوٹ ہونا معمول بن گیا، اردو پیپر بھی لیک