انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو5 وکٹوں سے شکست

دوسرا ٹیسٹ،انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو5 وکٹوں سے شکست دیدی

ناٹنگھم: (سپورٹس ڈیسک) دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو5 وکٹوں سے شکست دےدی۔ 299 رنز کا ہدف انگلش ٹیم نے آخری روز میں5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

تفصیلات کے مطابق دوسری اننگز میں299 رنز کے تعاقب میں انگلش بیٹسمین جونی بیرسٹو نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ جونی بیرسٹو نے92 گیندوں پر136 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان بین اسٹوکس نے75 اور ایلکس لیز نے44 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں ٹرینٹ بولٹ نے3 وکٹیں حاصل کیں، ٹم ساوتھی اور میٹ ہینری نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید پڑھیں:  رفاح حملہ، اسرائیل کی حمایت سے امریکہ نے ہاتھ کھینچ لیا

نیوزی لینڈ نےپہلی اننگز میں553 اور دوسری اننگز میں284 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں539 جبکہ دوسری اننگز میں5 وکٹوں پر299 رنز بنا کر دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی کامیابی سمیٹی۔ اِس فتح کے ساتھ انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔ سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ23 جون سے سے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کا فیصلہ :سیاسی جماعتوں کو ملنے والی مخصوص نشستیں خطرے میں