انتظامیہ اور نانبائیوں میں ایکا

انتظامیہ اور نانبائیوں میں ایکا،روٹی 20روپے کی ہوگئی

پشاور(نامہ نگار) پشاور میں روٹی کی قیمت 20روپے ہوگئی ہے جبکہ روٹی کا وزن بھی 150گرام کر دیا گیا ہے۔

نانبائیوں کی جانب سے روٹی کی خودساختہ قیمت اور وزن مقرر کرنے پر پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے آنکھیں موند لی ہیں اور شہری 20روپے میں روٹی خریدنے پرمجبورہیں۔

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے چند روز قبل نانبائیوں کی ہڑتال کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے 135گرام روٹی 15روپے میں فروخت کرنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا جس پر نانبائیوں نے عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ اس قیمت پر روٹی فروخت نہیں کر سکتے جس کے بعد اب پشاور میں روٹی کی قیمت 20روپے ہو گئی ہے جبکہ ڈبل روٹی کے نام پر 30روپے کی روٹی بھی دستیاب ہے۔

مزید پڑھیں:  بارشوں کا نیا سپیل، خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خطرات۔ الرٹ جاری

تاہم روٹی کا وزن انتہائی کم ہے 20روپے کی روٹی کا وزن 150گرام جبکہ 30روپے کی روٹی کا وزن 220گرام رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جعلی فارم 47 کی ہیروئن کے ڈرامے سپر ہٹ جا رہے ہیں، بیرسٹر سیف

ذرائع کے مطابق پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے نانبائیوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور انہیں بغیر نوٹیفکیشن مذکورہ ریٹ پر مذکورہ وزن کے ساتھ روٹی فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے ،نانبائیوں اور ضلعی انتظامیہ کے ٴٴ خفیہ معاہدے ٴٴ نے شہریوں کو مسائل سے دوچار کر دیا ہے اور شہری اضافی قیمت دے کر کم وزن روٹی خریدنے پر مجبور ہیں۔