معین علی رواں سیزن کے اختتام پر ورسٹرشائر کو چھوڑ دینگے

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر معین علی ورسٹرشائر کائونٹی کے ساتھ معاہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ اپنی پرانی کائونٹی وروکشائر کو جوائن کرلینگے، معین علی کا ورسٹرشائر کائونٹی کے ساتھ رواں سیزن میں معاہدہ ختم ہو جائیگا، 35 سالہ معین علی نے انیس سال کی عمر میں وروکشائرکو چھوڑ کر 2006 میں ورسٹرشائر کے ساتھ معاہدہ کیا تھا ان کی قیادت میں ورسٹرشائر کائونٹی نے 2018 میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کا ٹائٹل بھی جیتا تھا، معین علی کو یورکشائر کائونٹی کی جانب سے بھی ایک بڑے معاہدے کی پیشکش تھی تاہم انہوں نے پرکشش پیشکش کے باوجود وروکشائر میں واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے، رواں سیزن میں معین علی نے ورسٹرشائر کیلئے صرف سات میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے صرف ایک سو پانچ رنز سکور کئے، 2019 کے بعد سے معین علی نے ورسٹرشائر کی جانب سے کائونٹی چیمپئن شپ کا بھی کوئی میچ نہیں کھیلا ہے ، وروکشائر کائونٹی کے ساتھ نئے معاہدے میں یہ شق بھی شامل کی گئی ہے کہ اگر آپ کائونٹی کی جانب سے ریڈ بال کرکٹ کھیلیں گے تو اس کے پیسے آپ کو میچوں کی تعداد کے مطابق دیئے جائینگے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری