کوفتہ بریانی

کوفتہ بریانی

اجزاء۔
بیف قیمہ پانچ سو گرام
ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
بھُنے چنے پاؤڈر تین کھا نے کے چمچ
پیازچوپ ایک عدد
خشخاش ڈیڑھ کھانے کا چمچ
پودینہ چوپ پانچ گرام
کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کاچمچ
دھنیا چوپ پا نچ گرام
ہلدی ایک چائے کا چمچ
سبز مرچ چوپ دو عدد
لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کاچمچ
کھانے کا تیل ایک کپ
ادرک لہسن پیسٹ ڈیڑھ کھانے کاچمچ
ٹماٹر پیسٹ چھ عدد
لال مرچ پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
دہی آدھا کپ
دھنیا پاؤڈر ایک کھا نے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
ثابت گرم مصا لحہ ایک چائے کاچمچ
پانی دو گلا س
پیلا رنگ آدھا چائے کا چمچ
چاول دو گلاس
گارنش ٹماٹر ،دھنیا ،پودینہ ،لیموں
ترکیب۔
۔ایک برتن میں بیف قیمہ لیں اور اس میں پیاز ،پودینہ،دھنیا ،سبز مرچ، خشخاش ،بھُنے چنے پاؤڈر ،ادرک پیسٹ ،ہلدی ،لال مرچ پاؤڈر(ایک کھانے کا چمچ) ،لال مرچ کُٹی ہوئی(آدھا کھانے کا چمچ) ،زیرہ پاؤڈر (آدھا کھانے کا چمچ)،دھنیا پاؤڈر(آدھا کھانے کا چمچ) اور کالی مرچ پاؤڈر(آدھا چائے کا چمچ )ڈا ل کر ملا ئیں اور قوفتے بنا لیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل (آدھا کپ )لیں اور قوفتوں کو شیلو فرائی کر لیں ۔
۔ اب ایک پین میں کھانے کا تیل (تین کھانے کے چمچ )اور ادرک لہسن پیسٹ ڈا ل کر ہلکا سا پکالیں ۔
۔اب اس میں ٹماٹر پیسٹ ،دہی ،نمک،لال مرچ پاؤدر (ایک کھانے کا چمچ)،لال مرچ کُٹی ہوئی (آدھا کھانے کا چمچ) ،کالی مرچ پاؤڈر(آدھا چائے کا چمچ ) ،دھنیا پاؤڈر(آدھا کھانے کا چمچ) ،زیرہ پاؤڈر (آدھا کھانے کا چمچ)ڈال کر دو سے تین منٹ بھُونائی کر لیں ۔
۔اب اس میں پکائے ہوئے قوفتے اور گارنش ڈال کر ہلکا سا پکا لیں اور دو سے تین منٹ دم دے کر دو سے تین منٹ تک بھُونائی کر لیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کاتیل (تین کھانے کے چمچ)ڈال کراس میں ثابت گرم مصالحہ ،نمک،گارنش ،پانی اور چاول ڈال کر دو سے تین منٹ پانی کم رہنے تک پکا لیں ۔
۔اب اس میں گارنش، تیار کیے ہوئے قوفتے اور پیلا رنگ ڈال کر آٹھ سے دس منٹ دم پر رکھ دیں ۔
آپکی مزیدار قوفتہ بریانی تیار ہے ۔