راہول ڈراویڈ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، ٹیم کو جوائن کرلیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈراویڈ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور اب انہوں نے پاکستان کیساتھ آج ایشیا کپ کے سب سے بڑے مقابلے کیلئے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے، ٹیم ذرائع کے مطابق راہول ڈراویڈ کے آنے سے ٹیم کا مورال بلند ہو گیا ہے یاد رہے کہ راہول ڈراویڈ کا کورونا ٹیسٹ 23 اگست کو مثبت آیا تھا جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وہ ایشیا کپ کے اہم میچوں کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے ، راہول ڈراویڈ کو بھارتی کرکٹ ٹیم کی میڈیکل ٹیم نے مکمل فٹ قرار دیا ہے اور اب وہ کپتان روہیت شرما کے ساتھ آج شام ہونے والے میچ کیلئے ٹیم پر مشاورت کرینگے۔