آسڑیلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں بھی زمبابوے کو شکست دیدی

آسڑیلیا اور زمبابوے کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ بھی میزبان آسڑیلیا نے زمبابوے کو با آسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے، آسڑیلیا نے ٹاس جیت کر پہلے زمبابوے کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جو آسڑیلوی بائولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 27.5 اوورز میں 96 رنز پر ڈھیر ہو گئی، زمبابوے کی جانب سے بہترین سکور 29 رنز رہا جو سین ولیمز نے سکور کیا جبکہ سکندر رضا سترہ رنز سکور کرسکے، آسڑیلیا کی جانب سے مچل سٹارک اور ایڈم زمپا نے تین تین ، کیمرون گرین نے دو جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور آشٹن ایگر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میںآسڑیلیا نے مطلوبہ ہدف 14.4 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا، سٹیون سمتھ 47 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے جبکہ ایلکس کیرے نے چھبیس رنز ناٹ آئوٹ بنائے، زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نیگرووا نے دو وکٹیں حاصل کیں، مچل سٹارک کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ