بھارت نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دیدی

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے، جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز سکور کئے، جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم نے 79، ریزا ہینڈرکس نے 74 رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ میلر 35 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، بھارت کی جانب سے محمد سیراج نے تین، واشنگٹن سندر نے ، شہباز احمد، کلدیب یادیو اور شردول ٹھاکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں بھارت کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف شریاس آئیر کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 45.5 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ سات وکٹوں سے جیت لیا، شریاس آئیر نے پندرہ چوکوں کی مدد سے 113رنز کی اننگز کھیلی، اشان کشن نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر 93 رنز پر آئوٹ ہوئے، جنوبی افریقہ کی جانب سے بورجن فورٹیون ، ویان پارنل اور ربادا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، شریاس آئیر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ٹی20ورلڈکپ جیتنے پر قومی کھلاڑیوں کیلئے بڑے انعام کا اعلان