وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں بری

وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز ایف آئی اے کی جانب سے دائر 16 ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں بری ہوگئے۔
ویب ڈیسک: اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کا فیصلہ سنادیا، سپیشل کورٹ نے 11 اکتوبر کو وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواستوں پر وکلا کو آج (12 اکتوبر) تک دلائل مکمل کرنےکی ہدایت کی تھی۔
آج عدالت میں سماعت کے دوران شہباز شریف کے وکیل نے بتایا کہ تفتیشی افسر نے گواہوں کے بیانات توڑ مروڑ کرپیش کرنے کی کوشش کی، وکیل نے مؤقف اپنایا کہ 161 کے بیانات میں کسی گواہ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا ذکر نہیں کیا، تحریری دلائل عدالت میں جمع کرادیے ہیں۔
ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے اکاؤنٹ میں براہ راست پیسے جمع ہونے یا نکلوانے کے کوئی شواہد نہیں،
شہباز شریف کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کردیا تھا جو کہ بعد میں سنا دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  چینی انجینئرز کی بس پر حملے میں ملوث 4 ٹی ٹی پی دہشتگرد گرفتار