حکومت پاک فوج اور عوام

شہباز شریف بے اختیار وزیراعظم، تمام فیصلے لندن میں ہوتے ہیں، شیخ رشید

ویب ڈیسک: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے پاس کوئی اختیار نہیں تمام فیصلے لندن میں ہوتے ہیں۔
شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بےاختیار وزیر اعظم 6 ماہ میں 5 بار فیصلہ لینے لندن جاتے ہیں، گیلپ کے مطابق 88 فیصد بزنس کمیونٹی حکومتی پالیسی سے نالاں ہے، سیاسی عدم استحکام، سیاسی عذاب یا سیاسی انقلاب زیادہ دورنہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب قوانین میں ترمیم پر کوئی صاحب ضمیر خوش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم مہنگائی سے مر رہی ہے اور یہ ٹوپیاں بدل رہےہیں۔نااہل حکمران اہم تعیناتی کا فیصلہ بھی اپنے ملک میں کرنے کے اہل نہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم کی بہتری بھلائی نہیں بلکہ اپنے کیس ختم کرانا مطلوب تھا۔ نیب کے دفتر میں کیس ختم کرانے کے لیے جھمگٹا لگا ہوا ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ بے یقینی کے بادل منڈلا رہے ہیں، آئی ایم ایف ہاتھ نہیں پکڑارہی، فاصلے اتنے بڑھ گئے ہیں کہ غلطی کی گنجائش نہیں، 30 نومبر تک آر یا پار ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات، آج سماعت ہوگی