عمران خان کو سمجھ

عمران خان کو سمجھ نہیں آرہی کہ کس پر الزام لگائیں، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے وئے کہا ہے کہ اقتدار سے محرومی نے عمران خان کا دماغی توازن خراب کر دیا ہے، عمران خان کو سمجھ نہیں آرہی کہ الزام کس پر لگائیں
ویب ڈیسک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف نے لکھا کہ عمران خان ابھی تک فیصلہ نہیں کر سکا کہ امریکہ، سٹیبلشمنٹ یا پی ڈی ایم کون ذمہ دار ہے، اب کہتا اسٹیبلشمنٹ میرا اقتدار بچا تو سکتی تھی۔
خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ انسان کو خواہشات کی شدت کتنا گرا سکتی ہے، عمران خان کو سمجھ نہیں آ رہی کہ کس پہ الزام لگا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  چکدرہ دیر ڈیڑھ سو کلومیٹر مین شاہراہ ٹھوٹ پھوٹ کا شکار، عوام کو مشکلات