اسلام آباد میں سینیٹر اعظم سواتی کی اہلیہ کا فارم ہاؤس سیل

اسلام آباد میں سینیٹر اعظم سواتی کی اہلیہ کا فارم ہاؤس سیل

کیپٹل ڈیولمپنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کی اہلیہ طاہرہ سواتی سمیت چار فارم ہاؤس کو سیل کردیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نےغیرقانونی تعمیرات پرمتعدد مرتبہ جاری کئے گئے شوکازنوٹسز پرعملدرآمد نہ کرنے اورسی ڈی اے کیخلاف عدالت سے حاصل کیا گیا حکم امتناعی خارج ہونے پرپی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کی اہلیہ طاہرہ سواتی کے فارم ہاؤس نمبر اکہترسمیت چارفارم ہاوسز کو سیل کر دیا گیا۔
سی ڈی اے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کی جانب سے اعظم سواتی کی اہلیہ کو گزشتہ ماہ نوٹس بھیجا تھا۔ نوٹس میں کہا گیا تھا کہ فارم ہاؤس میں 2 بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور اور گارڈز روم غیر قانونی طور پر بنائے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چک شہزاد میں واقع اعظم سواتی کی اہلیہ کے فارم ہاوس کو ہاوس بلڈنگ قوانین کی خلاف ورز پر سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سیل کیا گیا۔
دوسری طرف اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے سندھ پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نگران حکومت میں گندم درآمد کرنے کی تحقیقات کا حکم