سلیمان شہباز کی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ وزائد اثاثہ جات کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔
چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی،وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو سلیمان شہباز کو گرفتار کرنے سے روک دیا اور سلیمان شہباز کو لاہور کی متعلقہ عدالت سے رجوع کا حکم دے دیا۔
عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیمان شہباز کا کہنا تھا کہ 4 سال عمران خان نے ملک کے ساتھ کھیل تماشہ کیا جو سب نے دیکھا، سابق دور میں تمام سیاسی مخالفین پرجھوٹے کیسز بنائے گئے، شریف فیملی کے لوگوں کو گرفتار کرنے کی منصوبہ بندی کی جاتی رہی انہوں نے کہا کہ اب سارے بے بنیاد کیسز ختم ہورہے ہیں۔ عمران خان انگلینڈ کے جسٹس سسٹم کا راگ الاپتے ہیں، عمران خان کے اپنے دور میں 2 کیسز بنائے گئے۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن، آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم