شیخ رشید

پرویزالہیٰ وہی کریں گے توعمران خان کہیں گے، شیخ رشید

ویب ڈیسک: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے ملک بچانا اہم کام ہے قوم تیاری کرے انتخابات ہوں گے، پرویزالہیٰ وہی کریں گے توعمران خان کہیں گے۔

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شخ رشید کا کہنا تھا کہ عوام کی نظریں اس وقت سپریم کورٹ پر ہیں، جن لوگوں نے اپنے مقدمات ختم کرائے چیف جسٹس ان کے نام ای سی ایل میں ڈ لوائیں، ایک ملزم رہ گیاہے وہ بھی پاکستان آجائے گا، سپریم کورٹ سے درخواست ہے ملزمان کو بھاگنے نہ دیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کارکن کامران خان گمشدگی کیس:پشاور ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا

انہوں نے کہا کہ فوج بھی ہماری ہے اور عدلیہ بھی ہماری ہے اسٹیبلیشمنٹ عوام اور ملک سے دور نہیں رہ سکتی ملکی معیشت ٹھیک نہیں، ملک تکنیکی طور پر ڈیفالٹ ہوچکاہے، ملک میں بخار کی دوا تک موجود نہیں سفارتکار کہہ چکےہیں پیسے نہیں ہم کام نہیں کرسکتے ملک میں الیکشن ہوں گے ،عوام تیاری کریں، پرویزالہٰی وہی کریں گے جو عمران خان کہیں گے۔

مزید پڑھیں:  پاک چین کا سی پیک منصوبوں پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ 15سے 30دسمبر اہم ہے، معاشی استحکام ہوگا تو تمام ادارے خوش اسلوبی سے چلیں گے، وزیراعظم اور وزیرخزانہ کی پریس کانفرنس سے ظاہرہوا دونوں ذہنی تناو کا شکار ہیں۔