اسمبلی آج تحلیل کرنے کا امکان

خیبرپختونخوا، پنجاب اسمبلی آج تحلیل کرنے کا امکان

ویب ڈیسک: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج پنجاب اور خیبر پختوانخواہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کا آج لبرٹی چوک لاہور میں سیاسی اجتماع منعقد ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرنے کا ممکنہ اعلان کریں گے۔
گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوں گی وہ ہفتے کو میری تقریر کا انتظار کریں، اسمبلی تحلیل کے فیصلے پر پرویزالٰہی کی تائید بھی حاصل ہوگی۔ دسمبر کے مہینے میں ہی اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی۔ عمران خان نے کہا کہ پرویزالٰہی کے ساتھ مکمل رابطے میں ہوں وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس وزیراعظم سے زیادہ اختیارات ہیں‘پرویزالٰہی چاہتے ہیں اسمبلیاں کچھ دیر اور چلیں مگر چوہدری صاحب وہ کریں گے جس کا ہم انہیں کہیں گے۔

مزید پڑھیں:  عمان، بارشوں کے پیش نظر سکول بند، سیلاب الرٹ جاری