پاکستان کرپشن انڈیکس میں 23 نمبر اوپر

عمران خان کے دور میں پاکستان کرپشن انڈیکس میں 23 نمبر اوپر چلا گیا،شیری رحمان

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ جبکہ آغاز سے اختتام تک تحریک انصاف کی حکومتیں کرپشن اسکینڈلز کے زد میں رہی، ان کے دور میں پاکستان کرپشن انڈیکس میں 23 نمبر اوپر چلا گیا۔

سماجی رابطےکی ویب سائٹ پر وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آج کل عمران خان دعوہ کر رہے کہ ان کی حکومت میں کرپشن کا کوئی کیس نہیں تھا، جبکہ آغاز سے اختتام تک تحریک انصاف کی حکومتیں کرپشن اسکینڈلز کے زد میں رہی۔ انہوں نے کہا کیہ عمران خان کے دور میں پاکستان کرپشن انڈیکس میں 23 نمبر اوپر چلا گیا پھر بھی عمران خان اپنی حکومت کی کرپشن کا دفاع کرتے رہے

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل، گھریلو تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں میں فائرنگ، ایک جاں بحق

شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے کرپشن اسکینڈلز کی تویل فہرست موجود ہے، عمران خان خود بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نااہل ہوئے، بیرونی سازش کا بیانیہ ناکام ہونے کہ بعد ایک بار پھر اپنے کرپشن کے کھوکھلے بیانیہ زندہ کرنے کی کوشش کر رہے ہی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان جنرل سیلز ٹیکس کا نظام خرابیوں سے پاک کرے، ورلڈ بینک

وفاقی وزیرشیری رحمان نے مزید کہا کہ اب عمران خان سابق آرمی چیف پر مسلسل الزام تراشی جبکہ اقتدار میں آنے کیلئے نئے آرمی چیف کو منت سماجت کر رہے ہیں، ان کو اپنے ذات کے علاوہ کسی کی پرواہ نہی، ذاتی سیاسی مستقبل کیلئے انہوں نے اپنے ہی ارکان کا سیاسی مستقبل داؤ پر لگایا ہوا ہے۔